ٹیکس تو دینا ہوگا تاجروں کی ہڑتال قبول نہیں،وزیراعظم

227
اسلام آباد:وزیر اعظم گجرانوالہ کے چیمبر آف کامر س کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے ہیں
اسلام آباد:وزیر اعظم گجرانوالہ کے چیمبر آف کامر س کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس تو دینا ہوگا ، تاجروں کی ہڑتال قبول نہیں ۔ان کے بقول ماضی میں جیسے ملک کو چلایا جارہا تھا اب ویسے نہیں چل سکتا۔گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی اسلام آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہسب کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آنا ہے ،دباؤ ڈالنے والوں سے کہتا ہوں ڈکر کرپیچھے ہٹنے کامطلب ملک اور قوم سے غداری ہو گی، شناختی کارڈ کی شرط کی مخالفت وہ تاجر کر رہے ہیں جو اسمگلنگ کا سامان بیچتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو ایف بی آر پر اعتماد نہیں، ایف بی آر میں 700 ارب روپے کی چوری ہوتی تھی، ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔