ایل این جی اسکینڈل:شاہد خاقان کی آج گرفتاری کاامکان

290

اسلام آباد(صباح نیوز)نیب راولپنڈی نے ایل این جی ٹرمینل کے ٹھیکے کی انکوائری کو تحقیقات میں بدلتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آج جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر پیٹرولیم کی حیثیت سیطلب کیا گیا ہے اور انہیں جمعرات کو صبح 10بجے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی اور وزارت پیٹرولیم کے افسران پر ایل این جی ٹر مینل کے ٹھیکے من پسند افراد کو دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ دوران انکوائری شاہد خاقان 3بار نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ اب اس انکوائری کو تحقیقات میں بدل دیا گیا ہے اور شاہد خاقان کو گرفتار کیے جانے کا امکان بھی ہے۔