وزیراعظم سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی و دیگر کی ملاقات

164

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے منگل کو ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ماہر قانون ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے بھی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔