حیدرآباد:پولیس کی نمل یار نظامانی کے قریب کارروائی، 3منشیات فروش گرفتار

143

حیدرآباد(اسٹا ف رپورٹر)حیدرآباد کے تھانہ ہوسڑی پولیس نے گاؤں نملیار نظامانی کے قریب چھاپہ مار کر 30 لیٹر شراب برآمد کرکے تین منشیات فروشو کو گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق ہوسڑی پولیس نے گاں نملیار نظامانی کے قریب مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے 3منشیات فروشو ں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں منشیات فروش علی گوہر عالمانی ، شوکت عالمانی اور قربان عالمانی کافی عرصے سے منشیات فروشی کے مکروہ کاروبار
میں ملوث ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں شراب فروخت کرتے ہیں پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ ہوسڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔