خیبرپختونخوا: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2جج برطرف

193

پشاور(صباح نیوز)کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پشاور ہائی کورٹ نے2ججز کو نوکری سیبرطرف کردیا۔پشاورہائی کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔