یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی

585
یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی
یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یوٹیلیٹی اسٹور پر ایشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں 26 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔نوٹیفیکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کوکنگ آئل 21 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 19کے دوران اقتصادی نمو کی رفتار خاصی سست ہوگئی ہے اور اسکی بنیادی وجہ جڑواں خساروں پر قابو پانے کی غرض سے کیے جانے والے پالیسی اقدامات کاردِعمل ہے۔مرکزی بنک کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ان اقدامات سے صنعتی شعبے کی کارکردگی متاثر ہوئی اوراشیا سازی کی سرگرمیاں ماند پڑیں۔پانی اور موسم سے متعلق خدشات اوراس کے ساتھ ساتھ اہم خام مال کی بلند قیمتوں نے فصلوں کی پیداوارپراپنا اثرڈالا۔