دھابیجی، بجلی کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، شدید نعرے بازی

186

دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، شدید نعرے بازی۔ دھابیجی کے علاقے شیخ عبدالمجید کالونی، ماڈل ٹاؤن میں بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما حبیب اللہ یوسفزئی، شاہی جان، مقامی کونسلر بدرالزمان اور ابس ٹی پی رہنما اللہ بچایو کلمتی کی قیادت میں کے الیکٹرک انتظامیہ کیخلاف سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے بتایا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شیخ عبدالمجید کالونی اور ماڈل ٹاؤن کی بجلی فالٹ کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے اور مکینوں کی جانب سے کئی بار کے الیکٹرک کو شکایت کرنے کے باوجود بجلی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث مکینوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔