امیر العظیم کی منور حسن سے ملاقات ‘ادریس بختیار کے اہل خانہ سے تعزیت

721
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سے ادارہ معارف اسلامی میں ملاقات و عیادت کررہے ہیں
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سے ادارہ معارف اسلامی میں ملاقات و عیادت کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن
سے ادارہ معارف اسلامی فیڈرل بی ایریا میں ملاقات وعیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔علاوہ ازیں امیر العظیم نے معروف صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر ان کے گھر جاکر داماد عبد الوکیل سے ملاقات وتعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔امیر العظیم نے ادریس بختیار مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے بڑی جدوجہد کی ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری کراچی یونس بارائی ،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سرفراز احمد ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، ہمایوں نقوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔