کیا حسین نواز کی تصویر لیک کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی؟،مریم نواز

459

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔

جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانےوالے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بےگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟۔