وفاقی وزیر داخلہ کا سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگارِ شہدا پر حاضری

465
ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دُعا کی

رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دُعا کی۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز سندھ کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔