آئی سی سی امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگی

294

آئی سی سی امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگی، امپائر نے ورلڈکپ فائنل میں قانون کے مطابق جو کیا وہ درست تھا۔

ورلڈکپ فائنل میں بین اسٹوکس کو اوور تھرو پر 5 کے بجائے 6 رنز دینے کا فیصلہ تنقید کا نشانہ بنا،سابق امپائر سائمن ٹوفل نے بھی قانون 19.8 کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر اعتراض اٹھایا،اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کرلی گئی۔

ترجمان نے لب کشائی کرتے ہوئے کورا جواب دیا کہ آن فیلڈ امپائرز قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی فیصلے کرتے ہیں،ہم اپنی پالیسی کے مطابق فیصلوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرتے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ ایشلے جائلز نے امپائرز کی غلطی کے باعث فتح ملنے کا تاثر ہوا میں اڑا دیا،ان کا کہنا ہے کہ میچ میں اگر مگر اور اتار چڑھا کی صورتحال کئی بار پیدا ہوئی۔حقیقت یہ ہے کہ انگلینڈ نے ورلڈکپ جیت لیا اور اب اسے کوئی نہیں چھین سکتا،اگر ایک رن کم بھی دیا جاتا تو ہوسکتا تھا کہ بین اسٹوکس فتح کا مشن مکمل کرلیتے،ان کو آخری گیند فل ٹاس ملی تھی جس پر2رنز بنانے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے بانڈری کے پار بھی بھیج سکتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ ٹائٹل انگلینڈ نے جیت لیا اب اس کے بارے میں اگر مگر کی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔