وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

86

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔