حافظ سعید 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

100

 انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔

سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے حکم دیا کہ اس کیس کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔