جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے نومنتخب امراء اضلاع کے ناموں کا اعلان

101

جماعت اسلامی آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کے اضلاع میں سیشن 2019تا2021کے لیے امراء اضلاع کا انتخاب کروایاگیا۔

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان کے مطابق ناظم انتخاب راجہ فاضل حسین تبسم نے جماعت اسلامی کے دستور کی دفعہ 27کے تحت امراء اضلاع کا انتخاب کرواکر نتائچ کا اعلان کیا ،نتائچ کے مطابق ضلع مظفرآبادسے ارشد حسین بخاری ایڈووکیٹ ، ضلع نیلم ویلی سے عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ ضلع جہلم ویلی سے مولانا عبداللہ ضلع ،باغ سے تنویر انور ،ضلع دھیرکو ٹ سے راجہ خالدمحمود ،ضلع پونچھ سے سجاد انور ،ضلع ہجیرہ عباسپو ر سے پروفیسر ذوالفقار، ضلع سندھوتی سے سردار ذوالفقار ، ضلع میرپورسے ایوب مسلم ,ضلع کوٹلی سے حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ ,ضلع بھمبر سے فرید احمد چوہدری ،ضلع اسلام آباد سے اشرف بلال ،ضلع راولپنڈ ی سے صالح طاہر ،ضلع لاہور سے خوشحال شاہین ضلع گوجرانوالہ سے غازی امان اللہ ضلع گلگت سے مولانا تنویر حیدری ضلع استورسے سابق وزیر حاجی نعمت اللہ منتخب ہوئے ہیں۔