آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

736

لندن: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، ورلڈ چیمپئن انگلینڈ نے پہلی پوزیشن مستحکم کرلی جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

ٹاپ 10 میں پاکستان کے واحد بیٹسمین بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش ٹیم نے ٹرافی کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی، پاکستان 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بیٹنگ میں ویرات کوہلی نمبر ون برقرار ہیں، جو روٹ 8 ویں اور جیسن رائے 10 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ولیمسن بھی ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستانی بلے باز بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ بھارت کے جسپرت بمرا پہلی جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈر کیٹگری میں شکیب الحسن سرفہرست جبکہ عماد وسیم کا چوتھا نمبر ہے۔