ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

514

 انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کرگئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.86 سے بڑھ کر 160.90 روپے ہر جا پہنچا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں پر ڈالر کی طلب بڑھنے پر روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 160 روپے اور انٹربنک میں 159 روپے 86 پیسے ہوگیا تھا۔