خیبر پختونخوا اسمبلی: دورانِ اجلاس بجلی غائب، ارکان کا اندھیرے میں خطاب

198

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی جانے سے اندھیرا چھاگیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب اچانک بجلی چلی گئی۔ غیر متوقع طور پر نہ شور شرابہ ہوا اور نہ ہی حکومت پر
تنقید دیکھنے میں آئی، اپوزیشن و حکومتی اراکین نے ایوان کی کارروائی بلا تعطل جاری رکھنے پر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اندھیرا چھانے کے باوجود اراکین تقاریر کرتے رہے اور اسپیکر بھی اطمینان سے کارروائی چلاتے رہے۔
بجلی غائب