شمالی وزیرستان الیکشن‘جے یو آئی (س) کی پی ٹی آئی کی حمایت

245

بنوں(آن لائن) جمعیت علما اسلام سمیع الحق گروپ نے قبائلی اضلاع میںہونیوالے عام انتخابات کے موقع پر شمالی وزیرستان کی سطح پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالحئی ملک اورنگزیب خان کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آ ئی س قبائلی اضلاع کے امیر مولانا عبدالحئی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام س اور شمالی
وزیرستان کے علما کرام شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111اور پی کے 112میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں ملک اورنگزیب خان کی شمالی وزیرستان کے عوام کے لیے خدمات اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر ان کی اور پی کے 111کے امیدوار ملک اقبال خان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ حمایت کا اعلان اپنے قائدین سے مشاورت اور پی ٹی آئی کے مقامی مشران سے مذاکرات کے بعد کیا ہے۔
شمالی وزیرستان الیکشن