معصوم بہن بھائی کے قاتل کو نشانِ عبرت بنادیا جائے،مولانا راشد سومرو

201

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد سومرو اور سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں نے جی او آر تھانے حیدرآباد میں سفاکی سے قتل ہونے والے بہن بھائیوں کی ہلاکت کو ریاستی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مجرموں کو نشان عبرت بنا نے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کے زیادتی اور قتل کے واقعات میں افسوسناک حد تک
اضافہ ہورہا ہے جوکہ ریاستی اداروں کی چشم پوشی وناہلی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پولیس انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے ۔
راشد سومرو