سرکلر ریلوئے ٹریک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیاگیا

211

کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے آپریشن کے لیے پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں بکھیر دیں اور عدالت میں رپورٹ جمع کرانے سے قبل ہی آپریشن کو عملی طور پر مکمل ختم کردیا۔ آپریشن مئی کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور عدالتی حکم میں واضح تھا کہ روٹ بحال کرکے حکومت سندھ کے حوالے کر دیا جائے تاکہ اس پر سرکلر ریلوے چلائی جاسکے۔ تاہم ریلوے حکام کی نااہلی سے غریب آباد میں فرنیچر مارکیٹ، لیاقت آباد میں جھونپڑیاں اور ماڑی پور روڈ
کے قریب بھینسوں کے باڑے دوبارہ اسی روٹ پر بحال ہوگئے ہیں۔
سرکلر ریلوے