اسد اللہ بھٹو،حافظ طاہر مجید کا اظہار تعزیت،دعائے صحت

239

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو نے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کے ساتھ نواب زین لغاری کی عیادت اور مرحوم عبدالحمید قرنی کے صاحبزادگان سے
اظہار تعزیت کیا ہے۔رہنماء جماعت اسلامی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد نواب زین لغاری کی رہائش گاہ صائمہ پلازہ پر ان کی عیادت اور دعائے صحت کی۔سندھی اردو زبان کے معروف شاعر ڈاکٹر عبدالجبار عابد لغاری نے اس موقع پر اپنی تصانیف اسداللہ بھٹو کو پیش کیں۔قبل ازیں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رکن، ماہر تعلیم اور سماجی کارکن مرحوم عبدالحمید قرنی آرائیں کی رہائش گاہ پھلیلی میں مرحوم کے صاحبزادگان علی مرتضیٰ،حسن راشد،طلحۃ المومن اور زبیر العوام سے اظہارتعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔
اظہار تعزیت