گسٹا کی ایس ایم مس ناصرہ کے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تبادلے پر اظہار تشویش

244

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) گسٹا ضلع حیدر آباد کے عہدیداران نے ہنگامی اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ظفر لوئر سیکنڈری اسکول لطیف آباد نمبر 11 کی ایس ایم مس ناصرہ کے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تبادلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ان آئی بی اے ٹیسٹ پاس ایچ ایم ایز کو دوسال کے لیے کنٹریکٹ پر مخصوص مڈل اور بوائز اسکولوں کے لیے بھرتی کیا گیا تھا جنہیں حال ہی میں مزید ایک سالہ توسیع کردی گئی۔ گسٹا رہنماؤں نے کہا کہ مذکورہ ایچ ایم کے لیے ڈائریکٹر تعلیم سے کئی بار گزارش کرچکے ہیں کہ ان کو بوائز کے بجائے شہر کے واقع گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو ٹھورو میں تعینات کیا جائے، جہاں ایک مرد ایچ ایم آصف تعینات ہے۔ اس طرح یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ گسٹا نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مذکورہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایچ ایم کو تعینات کیا جائے۔