بٹ خان کی شاندار آل رائو نڈ کارکردگی

573

کراچی(اسٹاف رپورٹرT-20 لیگ میں ابوریحان گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں الکرم اسپورٹس زون ایک نے ایف سی سی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ایف سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.4اوورز میں 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اسد نے 34 ,فہد نے 32 اور عدیل نے 22 رنز بنائے۔فاسٹ بولر بٹ خان نے صرف 28 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوْ ٹ کیاجبکہ شاہ رخ خان اور فارش کریم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوْ ٹ کیا۔جواب میں الکرم اسپورٹس نے صرف 14اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔رضوان علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز جبکہ بٹ خان نے 25 محمد سعدی نے 22 اور فارش کریم نے 21 رنز بنائے۔میچ کے اختتام پر وسیم علوی نے بٹ خان کو شاندار آل راوْ نڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا