پاکستان کے تائی کوانڈو کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنی صلاحیوتوں کا لوہا منوالیا

344
کراچی: طائی کانیٹو کے کوچ خرم رشید جولائی میں ہونیوالے طائی کانیٹو انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے بارے میں خطاب کررہے ہیں
کراچی: طائی کانیٹو کے کوچ خرم رشید جولائی میں ہونیوالے طائی کانیٹو انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے بارے میں خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرا تائی کواونڈو ونگ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر محمد صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے تائی کوانڈو کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنی صلاحیوتوں کا لوہا منوالیا ہے اور اگر حکومتی سطح پر اس کیھل کو پزیرائی ملے تو بے شمار کھلاڑی ایسے ہیں جو مزید ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسل تائی کوانڈو کلب میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بطور مہہمان خصوصی کیا، انھوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے کلب کے متعدد کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں خاص طور پر گرلز کحلاڑیوں نے متعدد ایونٹس میں گولڈ میڈلز حاصل کئے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے تاہم ان کا کہنا تھا کی جسطرح دیگر کیھل سے وابست کھلا ڑیوں کو اسپورٹس کی نبیاد پر مخلف محکموں میں ملازمت دی جاتی ہے اسی طرح اس کیھل کے کھلاڑیوں کو بھی ملازمت کے مواقع فراہم ہونا چاہیے تاکہ ان کے جزبے میں مزید اضافہ ہو اور وہ تعلیم کے ساتھ اس کیھل کو بھی جاری رکھ سکیں، آخر میں انھوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں سرٹیفٹکس تقسیم کیے، اس موقع پر محمد خضر خان اور دیگر بلیک بیلٹ کھلاڑی بھی موجود تھے۔