بی این پی کی ریکوڈک معاملے پر تحریک التوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

145

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے ریکوڈک معاملے پر تحریک التوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا کر ریکوڈک فیصلے اور اس کے منفی اثرات پر بحث کرائی جائے۔ ریکوڈک فیصلے سے بلوچستان کی معیشت اور مستقبل میں سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اسمبلی اجلاس بلاکر ریکوڈک معاہدے کی عالمی عدالت میں غلط پیروی پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کیلیے سفارشات مرتب کی جائیں۔
بی این پی