ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 3 برس مکمل ہونے پر تقریبات

208
انقرہ: ناکام فوجی بغاوت کو 3 برس مکمل ہونے پر صدارتی محل کے باہر تقریب میں اردوان شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں
انقرہ: ناکام فوجی بغاوت کو 3 برس مکمل ہونے پر صدارتی محل کے باہر تقریب میں اردوان شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو 3 برس مکمل ہونے پر دارالحکومت انقرہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ 15 جولائی 2016ء کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے نتیجے میں 251 افراد اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ترکی کا موقف ہے کہ امریکا میں خودساختہ جلاوطن گولن کی تحریک نے فوج کے قلیل دھڑے کو بغاوت پر اکسایا، جسے ترک عوام نے صدر اردوان کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے ناکام بنادیا تھا۔