فرانس: فٹ بال میچ میں الجزائر کی فتح پر ہنگامے‘ 282گرفتار

264
پیرسـ: الجزائر کے افریقا فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے پر ہنگامے ہو رہے
پیرسـ: الجزائر کے افریقا فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے پر ہنگامے ہو رہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں الجزائر کی ٹیم کے افریقا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد فرانس کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے، اس دوران پولیس نے 282 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الجزائر نے سیمی فائنل میں نائیجیریا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا تھا، جس کے بعد فرانس بھر میں جشن منانے کے دوران پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔ فرانس کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مصر میں ہونے والے افریقی فٹ بال کپ کے فائنل میں الجزائر کے پہنچنے کے بعد شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کو کریک ڈائون کرنا پڑا اور ساتھ ہی مختلف شہروں میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی۔ وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے مختلف شہروں میں الجزائری فٹ بال ٹیم کے حامی شائقین اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔ الجزائری ٹیم کے شائقین نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر جشن منایا، جو مرسیلیا، پیرس اور لیون جیسے شہروں میں ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا۔ پیرس سے 50 افراد کو حراست میں لیا گیا اور 202 ڈرائیورں کے چالان کیے گئے۔ لیون شہر میں ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا جب کہ مرسیلیا میں بھی رات گئے تک پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ پیر کی صبح فرانسیسی وزیرداخلہ کریسٹوو کاسٹانیر نے ایک بیان میں پولیس کی طرف سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد سے پیشہ ورانہ انداز میں نمٹنے کی تعریف کی اور کہا کہ ملک میں تشدد اور افراتفری کو ہوا دینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

ہیں