سندھ میں چاول کے کاشتکاروں کو پانی نہیں مل رہا، محمد میاں سومرو

478
وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کاریپ کے دورے کے موقع پر عہدیدارن کے ساتھ گروپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ عالمی اداروں سے قرضہ لینے جائیں تو سخت شرائط لاگو ہوتی ہیں ،،، پاکستان 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے اس کی عزت اور وقار بحال ہونا چاہیے مسائل ضرور ہیں ،مگر مخلص لیڈر شپ چیلنج سے نمٹے گی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے ہمراہ رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ) کے دورے کے موقع پر کیا ۔وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ وفاق سے سندھ کا پانی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے ،پی آئی اے کی موجود انتظامیہ نے خسارے میں نمایاں کمی کی ہے ، ملک کو قیمتی زرمبادلہ کے اشد ضرورت ہے ،عالمی اداروں سے قرضہ لینے جائیں تو سخت شرائط لاگو ہوتی ہیں ،پاکستان 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے اس کی عزت اور وقار بحال ہونا چایئے ۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے ،مسائل ضرور ہیں ،مگر مخلص لیڈر شپ چیلنج سے نمٹے گی ،سندھ میں چاول کے کاشتکاروں کا پانی کی کمی کا سامنا ہے،سندھ حکومت کاشتکاروں کو پانی فراہم کرنے کیْلیے اقدامات کرے۔
پی آئی اے کے سی ای او پ ائیر مارشل ارشد ملک نے رائس ایکسپوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی حکومتوں اور انتظامی مسائل کے باعث پی آئی اے کے معیار کو قائم نہیں کرسکے، مجھے ایک چیلنج ملا جو آسان نہیں تھا ۔
، جب پی آئی اے جوائن کیا تو اس چیلنج کو ہر صورت پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے ، اللہ کا شکر ہے کہ ائیر فورس کی وجہ سے اس مقام پر پہنچا ہوں، پہلے تمام پوسٹنگ اور بھرتی سفارش پر ہوتی تھی لیکن اب پچھلے سات ماہ سے کوئی بھرتی اور پوسٹنگ سفارش پرنہیں کرائی جاسکی ہے ، اس ملک کے لیے اور عوام کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں ، رائس ایکسپوٹرز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے ۔