افغانستان :قندھار میں دھماکا، 11 افراد ہلاک، 18 زخمی

191

کابل( آن لائن ) افغانستان کے مرکزی شہر قندھار میں مصروف ترین شاہراہ پر زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت ایک ٹرک سڑک سے گزر رہا تھا جس میں 30 افراد سوار تھے۔ریسکیو اداروں نے بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قندھار پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکا طالبان نے کیاہے ،تاہم اس حوالے سے طالبان کا بیان سامنے نہیں آیا۔ دوحہ میں افغان امن مذاکرات کے باوجود گزشتہ روز فریاب کے علاقے میں طالبان کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت 40 سالہ جی رائن سارٹر کے نام سے ہوئی ہے۔