کراچی پولیس چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

378

سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریوں میں کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت 7 اعلیٰ پولیس افسران کو تبدیل کردیا گیاہے۔اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد غلام سرور جمالی کو عہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی ذمہ داریاں انجام دینے والے گریڈ 21 کے پولیس افسر ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔