کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے،سلیکشن نہیں ،الیکشن کرانا ہوں گے،بلاول

220
صادق آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
صادق آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں

رحیم یار خان(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے کہاہے کہ کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے اور اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے لیے نہیں لڑیں گے تو ہم پنجاب کے حقوق چھین کررہیں گے،پانی کی کمی ہے توسب کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔صادق آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے کیوں کہ نہ صرف نوجوانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے بلکہ صوبوں کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے، سندھ میں بھی ڈاکا ڈالا گیا۔بلاول زرداری نے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا ہوا ہے اور سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ حقوق کے لیے لڑتے ہیں لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہم نے اپنی حکومت میں
بدترین حالات میں بھی عام آدمی کے معاشی مسائل کا خیال رکھا لیکن اس حکومت کے عوام دشمن بجٹ میں غریب کے لیے تکلیف اور امیر کے لیے ریلیف ہے، آئی ایم ایف کے بجٹ میں امیروں کے لیے این آر او ہے،عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ کیا اور ایک بھی نہیں دی،اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے۔