جماعت اسلامی کے تحت حجاج کی تربیتی نشست 18جولائی کو ادارہ نورحق میں ہوگی

209

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے 18جولائی بروز جمعرات شام ساڑھے6بجے تا رات 9بجے ادارہ نورحق میں ’’تربیت برائے حجاج کرام‘‘ (برائے مرد وخواتین) بذریعہ ملٹی میڈیا حج پر روانگی سے قبل آخری ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقادکیا جائےگا۔تربیتی نشست سے شیخ الحدیث جامعۃ المحصنات،مدیر جامعۃالحرمین مفتی عطاء الرحمن اورمدیر جامعۃُالاخوان مولانا عبدالوحید مناسک حج انتظامی امور اور زیارت مدینہ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ یہ پروگرام جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت منعقد ہورہا ہے جس کے نگراں جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکڑٹری انجینئر عبد العزیز ہیں۔