نواز شریف کوپتا تھا پاکستان آئے تو جیل جائیں گے، رانا تنویر

241

شیخوپورہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ نواز شریف یہ جانتے تھے کہ وہ پاکستان آئے تو جیل جائیں گے اس کے باوجود وہ پاکستان آئے اور انہیں ایک سازش کے ذریعے سزا سنادی گئی اور وہ جیل میں بھی رہ کر پاکستان اور عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ان کے حوصلے کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، این آر او ایک ڈھونگ ہے نہ کسی نے مانگا نہ حکمرانوں کی این آر او دینے کی اوقات ہے ، نالائق اور نا اہل شخص کو وزیر اعظم بنادیا گیا اور پاکستان
جو معاشی طور پر مستحکم ہورہا تھا توانائی کے منصوبے لگ رہے تھے، سی پیک پر تیزی سے کام ہورہا تھا دہشت گردی ختم ہوئی عوام کو روزگار میسر آرہا تھا پاکستان کا نام دنیا میں عزت و وقار سے لیا جاتا تھا پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہو چکا تھا پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لیے نواز شریف کا سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنیوالوں حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں اور نا اہلی کے 10 ماہ میں ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے بے روزگاری بڑھ گئی اور انہیں ووٹ دینے والے لوگ خود پریشان ہیں ۔