اسد اللہ بھٹو،محنتی کا جے یو آئی رہنما اسلم غوری سے اظہار تعزیت

410

کراچی (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ،قیم کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جے یو آئی (ف) کے صوبائی رہنما محمد اسلم غوری کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔