نظام مصطفی کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، معراج الہدیٰ

265
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی تمام تر جدوجہد ملک میں نظام مصطفیؐ کے لیے ہے ۔ جب تک قرآن کا نظام نہیں آتا ، عوام کی پریشانیاں اور مسائل ختم نہیں ہوسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ حضور ؐ اور صحابہ کرام ؓ نے اپنی سیرت و کردار کی قوت سے محض 23 سال کے مختصر عرصے میں تاریخ انسانی کا وہ انقلاب برپا کیا جس کی قیامت تک کوئی مثال نہیں مل سکتی ۔ اسی
لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر کو پوری انسانیت کے لیے نمونہ قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر معراج الہد یٰ صدیقی نے کہاکہ آج دنیا کی ترقی یافتہ فلاحی ریاستیں خلافت راشدہ ؓ کے نظام حکومت کی روشنی میں اپنے عوام کی ضروریات پوری کر رہی ہیں ۔ اگر اسلامی دنیا ،خصوصاً پاکستان کے حکمران اس نظام کو اپنا لیں تو غربت ، افلاس ، مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی اور بے چینی کی دلدل سے نجات پاسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام اور نظام مصطفیٰؐ کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔