علیم ڈار آئی سی سی کے دل سے اتر گئے

448

لندن (جسارت نیوز) ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے دل سے اتر گئے۔ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے بعد اب فائنل میں بھی انھیں امپائرنگ سے محروم رکھا گیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن میچ کیلئے علیم ڈار نے ریزرو امپائرکی خدمات سرانجام دیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں بھی وہ ریزرو امپائر تھے۔یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ ہے جس کے سیمی فائنل اور فائنل میں علیم ڈار امپائرنگ کے اعزاز سے محروم رہے، 2015کے عالمی کپ میں بھی ان کو مقرر کرنے سے گریز کیا گیا تھا، انھوں نے ورلڈکپ 2007اور 2011کے فائنل میچز میں امپائرنگ کی تھی۔