افغانستان ورلڈ کپ کی واحد ٹیم جسے ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا

128

لندن(جسارت نیوز)ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی واحد ٹیم جسے ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا، افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچز میں شکست ہوئی، اسی باعث اسے آئی سی سی کی جانب سے کسی قسم کی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10ٹیموں میں سے صرف ایک ٹیم افغانستان کو ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا۔ افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے درمیان ایک بھی میچ میں فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس لیے اسے کسی قسم کی رقم نہیں ملے گی۔جبکہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40لاکھ ڈالرز، رنر اپ کو 20لاکھ ڈالرز، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8لاکھ ڈالرز، جبکہ لیگ اسٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40ہزار ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔پاکستان نے کل 5میچز میں فتح حاصل کی، اور اس کا ایک میچز منسوخ ہوا، اس لیے پاکستان کو کل 2لاکھ 20ہزار ڈالرز کی رقم ملے گی۔