سافٹ بال امپائرنگ کورس ،پاکستان کے کوٹے میں اضافہ

348

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن (WBSC) کی سیکریٹری جنرل اور سافٹ بال ایشیاء کے صدرداتوبینگ چولو(DATO BENG CHOO Low ) کی ہدایت پر تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے ڈبلیو بی ایس سی انٹرنیشنل سافٹ بال امپائرنگ کوچنگ کورس کیلئے پاکستان کے کوٹے میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد بعدمذکورہ امپائرنگ کورس میں پاکستان کے دو کے بجائے تین آفیشلز حصّہ لیں گے پاکستان کے شیراز آصف کو گذشتہ ہفتے ملائشیاء کے شہر کلانگ میں ہونے والے بیس بال 5 کوچنگ سیمینار میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر (WBSC) کی سیکریٹری جنرل اور سافٹ بال ایشیاء کے صدرداتوبینگ چولو(DATO BENG CHOO Low ) کی خصوصی ہدایت پر انٹرنیشنل امپائرنگ کورس میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے کورس میں پاکستان کے اسفند یار خان اور فراز اعجاز بھی شرکت کریں گے۔