حیدرآباد: بہن بھائی قتل کیخلاف کالجز کے طلبہ پریس کلب پر احتجاج

186

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے جی او آر کالونی سے اغوا کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی رخسانہ اور اس کے بھائی قادر سیال کے قتل میں ملوث ملزمان کو سزا دلانے کے لیے حیدرآباد کے مختلف کالجز کے طلبہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس موقع پر علی چانڈیو ‘ داؤد سومرو‘ عامر اعوان‘ نور چانڈیو ودیگر نے کہاکہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں پولیس کی لاپرواہی اور غفلت بھی شامل ہے کیونکہ پولیس کو جب زخمی قادر سیال نے بیان دے کر بتایا کہ میری بہن وحشی درندے کی قید میں ہے اس کے باوجود پولیس نے کوئی بروقت کارروائی نہ کی گئی۔ مقررین نے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد سمیت سندھ میں روزانہ معصوم بچوں کے ساتھ یہ واقعات پیش آرہے ہیں لیکن ان کے روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے قانون سازی نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعے میں گرفتار ملزمان کو سخت سزا دے کر ورثا کو انصاف فراہم کیاجائے ۔
طلبہ احتجاج