کمسن بہن بھائی قتل کیس: ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا

226

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے جی او آر کالونی کے رہائشی کمسن بہن اور بھائی کو قتل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم عثمان بنگالی کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ملزم نے 8 جولائی کو جی او آرکالونی کی رہائشی 8 سالہ رخسانہ کو بسم اللہ سٹی کے ایک زیر تعمیر گھر میں لے جا کر درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے بعد اس کے بھائی قادربخش کو قتل کو بھی قتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جی او آر کالونی کی حد جی او آر کالونی کے رہائشی کمسن بہن اور بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عثمان بنگالی کو جی او آرپولیس نے ریمانڈ کے لیے خصوصی عدالت
کے سیکنڈ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم عثمان بنگالی کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم عثمان بنگالی کو تفتیشی ریمانڈ کیلیے آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کمسن بہن بھائی کا قتل