کمسن بہن بھائی سے زیادتی و قتل اداروںکی ناکامی ہے ، اسداللہ بھٹو

264
حیدرآباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو قتل ہونیوالے کمسن بھائی بہن کے اہل خانہ سے تعزیت کررہے ہیں
حیدرآباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو قتل ہونیوالے کمسن بھائی بہن کے اہل خانہ سے تعزیت کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں معصوم بہن بھائی سے زیادتی اور قتل کا سانحہ ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔ سفاک مجرموں کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی او آر کالونی مقتول بچوں کے والد انتظار حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں
معصوم بچوں کے اغوا،زیادتی اور قتل کے واقعات کی تعداد میں افسوسناک حد تک اضافہ ہوا ہے،یہ ریاستی اداروں کی چشم پوشی اور نااہلی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے واقعات کے اسباب تک پہنچے اور ان کے خاتمے کے لیے ریاستی مشینری استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے انتظار حسین سے دلجوئی کی اور کہا کہ جماعت اسلامی آپ کے ساتھ کھڑی ہے انصاف کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید و دیگر بھی موجود تھے۔
اسداللہ بھٹو