مزدور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی‘ شمس سواتی، عبدالسلام

228

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ، ملحقہ یونینز کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا اجلاس 13 جولائی کو NLF کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دن بہ دن مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ مہنگائی کے بڑھنے اور تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے مزدوروں کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا۔ حکمران مہنگائی کو تو کنٹرول کریں، حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں میں مزدوروں کو تقررنامہ نہیں دیا جاتا۔ مزدوروں کو علاج معالجہ اور EOBI کارڈ کی سہولت حاصل نہیں۔ محکمہ محنت کے اہل کار مزدور قوانین پر عمل نہیں کرواتے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن مزدور حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ مزدور برادری اتحاد کی طاقت سے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر
عبدالسلام نے کہا کہ مزدور حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ عبدالسلام نے NLF کراچی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
پروگرام کے شرکاء
پروگرام میں NLF سندھ کے رہنما نظام الدین شاہ، NLF پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہد ایوب، NLF کراچی کے رہنما قاسم جمال، KPT کے رہنما سید مناظر الحسن، پاکستان اسٹیل پاسلو کے رہنما علی حیدر گبول اور مختار قریشی، پاکستان ریلوے پریم یونین کے رہنما راجہ مناف، محمد دائود، محمد عثمان، معین الدین، اکرم، کوہ نور سوپ کے رہنما اسرار احمد، ہاشمی کین کمپنی کے رہنما خواجہ مبشر زبیر، شہباز کھوکھر، اختر زمان، شنائیدر الیکٹرک کے رہنما محمد ریاض، اشفاق علی اور محمد اسلم، کراچی شپ یارڈ کے رہنما اشتیاق احمد، فارماٹیک کے رہنما امیر روان اور محی الدین، لوڈز کے رہنما احمد حسین، واٹر بورڈ کے رہنما رئیس احمد صدیقی، سویا سپریم کے رہنما ارشاد علی بھٹو، KICT کے رہنما رضوان علی اور سید اعظم شاہ، SAPT کے رہنما معاویہ محمد اور خالد شاہ، کیپٹن PQ کیمیکل کے رہنما منیر تنولی، ارشد عباسی اور آصف خرم، حنیف انڈسٹریز کے رہنما گل زمین، GSK کے رہنما محمد راشد، پیکسار کے رہنما شاہ رخ خان اور فرقان انصاری، مارٹن ڈائو کے رہنما محمد سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔