اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے جسم کے نازک حصوں پرگولیاں مارتی ہے،تنظیم انسانی حقوق

257

غزہ(آن لائن)فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کے قاتلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عایدکیا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوںکے جسم کے نازک حصوں پرحملے کرکے انہیں شہید کررہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ قابض فوج کے ہاتھوں شہید یا شدید زخمی ہونیوالے بیشترفلسطینیوںکے جسم کے نازک حصوں پرگولیاں لگیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج ٍغزہ کی پٹی میں جاری ہفتہ وار حق واپسی ریلیوں کو کچلنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کررہی ہے۔