مرید عباس قتل : ٹائر اسمگل کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا

192

اکراچی (اسٹاف رپورٹر)مرید عباس قتل کیس اور ٹائر اسمگلنگ اسکینڈل میں پولیس نے ٹائر اسمگل کرنے والے مرکزی ملزم کا سراغ لگا لیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق شعیب نامی شخص پڑوسی ملک سے ٹائر اسمگل کرکے لاتا تھا اور عاطف زمان کو اسمگل شدہ ٹائر دیتا تھا۔ادھر اینکر مرید عباس اور دوست خضرحیات کے قتل کیس میں پولیس چار روز گزرنے کے بعد بھی قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو گرفتار نہ کرسکی۔پولیس کے مطابق عادل زمان کے موبائل کی آخری لوکیشن بالاکوٹ آئی تھی۔