سینیٹررخسانہ زبیری کے اعزاز میں عشائیہ

210

 

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ زبیری کی جدہ آمد پر پارٹی کے دیرینہ کارکن میاں الطاف کی جانب سے ایک عشایئے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چودھری، دیگر رہنما ، پی ٹی آئی کے فضل احد خان، پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیرمحمد خان، صدر شاہد نعیم ، جمیل راٹھور، اسد اکرم، فہد کھوکھراور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ زبیری نے بتایا کہ میں پاکستان میں تعلیمی شعبے اور دیگر فلاحی کاموں میں جو خدمات انجام دے رہی ہوں، اس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، جس پر میں اُن کی شکر گزار ہوں۔ ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ غریب آدمی اور سفید پوش عوام کی زندگی مشکل ہوگئی ہے، جو تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری اور ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ حکومت حزب اختلاف کی تجاویز اور تعاون سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتی۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے چیئرمین کو ہٹانے کا فیصلہ پارٹی نے کیا ہے۔ انہیں پی ٹی آئی اور پی پی پی نے مشترکہ طور پرچیئرمین بنایا تھا مگر اب پی پی پی سمجھتی ہے کہ ان کی برطرفی ضروری ہے، اس سے عوام کو پی ٹی آئی کی شکست کا پتا چلے گا۔