تخیل ادبی فورم ریاض کے زیر اہتمام تقریب

389

 

سعودی دارالحکومت ریاض میں تخیل ادبی فورم کےزیر اہتمام مشاعرے اور ایواڈز کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں سماجی، سیاسی، ادبی اور طب کے شعبے سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت اقبال اعجاز بیگ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ریاض شاہد اورمہمان اعزازی ساجدہ چودھری، اقبال طارق اور ابو طاہر بلال تھے۔ نظامت کے فرائض یوسف علی یوسف نے انجام دیے۔
مشاعرے کے صدر اعجاز بیگ نے تقریب کے انعقاد پر تخیل ادبی فورم کو خراج تحسین پیش کیا۔ تخیل کے سرپرست اعلیٰ منصور محبوب چودھری نے فورم کو ریاض میں ایک نئی ادبی لہر قرار دیتے ہوئے اغراض و مقاصد سے سامعین کو آگاہ کیا۔ تخیل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راشد محمود نے فورم کے سلسلہ وار مجلے سے متعلق تفصیلات بتائیں۔ بعد ازاں تخیل ادبی فورم کے سر پرست اعلیٰ نے شوکت جمال اور تخیل کے صدر محمد صابر نے ریاض شاہد کو تخیل ادبی ایوارڈز دیے۔ اقبال اعجاز بیگ نے ساجدہ چودھری کو سماجی خدمات پر تخیل ادبی ایوارڈ دیا۔ شاعر افتخار سائل، کامران ملک، محمد عظیم الدین، پیر اسد کمال، منصور محبوب چودھری، شاہد خیالوی، سلیم کاوش، سہیل اقبال، صدف فریدی، شوکت جمال، محسن رضا سمر ، خواجہ مسیح الدین، ساجدہ چودھری، ابو طاہر بلال، اقبال طارق، ریاض شاہد اور اقبال اعجاز بیگ اور یوسف علی یوسف نے اپنی شاعری کے ذریعے شرکا سے داد وصول کی۔