صبر کی دولت ان کو ملنی ہے جو صالحین کی صحبت اختیار کرتے ہیں، اسلم اعوان

168

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین کے خلفیہ اسلم اعوان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے جو لوگ میری طرف آتے ہیں انہیں آزماتا ہوں بھوک سے، مال واولاد کے نقصان سے لیکن خوشخبری صرف صبر کرنے والوں کے لیے ہے، صبر کی دولت ان کو ملنی ہے جو صالحین کی صحبت اختیار کرتے ہیں اور اللہ کا ذکر کثرت سے، نماز قائم کرتے ہیں۔ وہ برانچ لطیف آباد نمبر 10 کے زیر اہتمام رئیس الدین کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل سے خطاب کررہے تھے جس میں خلفیہ شیر دین طاہری نے تلاوت کی، محمد عاطف طاہری نے آغاز جبکہ راشد شیخ، محمد حماد طاہری اور حافظ بلال نے نعت و منقبت پیش کی۔ علاوہ ازیں جماعت اصلاح المسلمین یونٹ نمبر 4 میں محفل منعقد ہوئی۔