بنگلا دیش کے سابق فوجی سربراہ حسین محمد ارشاد انتقال کر گئے

458

ڈھاکا(آن لائن) بنگلا دیش کی فوج کے سابق سربراہ حسین محمد ارشاد نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ اس وقت بنگلا دیشی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے لیڈر تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے ایک مشیر کا کہنا تھا کہ حسین محمد ارشاد گزشتہ3 ہفتوں سے شدید علیل تھے۔انہیں زندگی بچانے والے آلات پر انتہائی نگہداشت میں دارالحکومت ڈھاکا کے فوجی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔ سابق فوجی حکمران کو جگر اور گردوں کے عوارض کا سامنا تھا۔ حسین محمد ارشاد نے ملکی فوج کے سربراہ کے طور پر 24 اپریل سن 1982 کو اس وقت کے صدر کا تختہ الٹ کر حکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔ وہ سن 1990ء تک برسراقتدار رہے۔