پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے،تعداد 45 ہوگئی

277

ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرگیاہے، پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے جس کے کیسز کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی۔ انسداد پولیو حکام کا کہنا ہے پولیو کے دو نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، پولیو کیس لاہور اور جہلم میں سامنے آئے، جس کے بعدپنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

کے پی میں سب سے زیادہ 35 کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت میں کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 3ہوچکی ہے۔

ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز کے اضلاع میں 15 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے، جس میں 5 برس سے کم عمر کے 6 لاکھ 14 ہزار سو 90 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کے مطابق مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 2 ہزار 6 سو 57 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔