جعلی اکاؤنٹس کیس:آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع

255

احتساب عدالت نے جعلی اکا ونٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکا ونٹس کیس کی سماعت ہوئی، آصف علی زرداری کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچے کل نیب حوالات میں والد سے اکیلے ملنا چاہتے ہیں، ہفتے میں 2 بار ملنے کی اجازت بھی دی جائے۔

آصفہ بھٹو نے عدالت سے استدعا کی کہ والد سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے جس پر معزز جج نے ان کی درخواست منظور کرلی، وکیل صفائی نے کہا کہ آج بھی مل لیں گی کل بھی ملاقات کی اجازت چاہیے۔

احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے، وکیل نیب نے کہا کہ راستے میں ہیں تھوڑی دیر تک پہنچ جائیں گے۔بعدازاں احتساب عدالت نے جعلی اکا ونٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی تک توسیع کردی۔